رازداری سنٹر

  • رازداری سنٹر ہوم
  • تلاش كريں
  • رازداری سے متعلق موضوعات
  • مزید رازداری کے وسائل
  • رازداری کی پالیسی
  • دیگر پالیسیاں اور مضامین
  • سیٹنگز

کوکیز پالیسی

کوکیز کیا ہوتی ہیں، اور اس پالیسی میں کون سی چیزیں شامل ہیں؟
مؤثر تاریخ ‏12 دسمبر، 2023‏ | قابل پرنٹنگ ورژن دیکھیں | پچھلے ورژنز دیکھیں
کوکیز متن کے وہ مختصر حصے ہوتے ہیں جنہیں ویب براؤزرز پر معلومات سٹور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کوکیز کو کمپیوٹرز، فونز اور دیگر ڈیوائسز پر شناخت کاران اور دیگر معلومات سٹور اور موصول کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر ٹیکنالوجیز، بشمول وہ ڈیٹا جو ہم آپ کے ویب براؤزر یا ڈیوائس پر سٹور کرتے ہیں، آپ کی ڈیوائس سے وابستہ شناخت کاران اور دیگر سافٹ ویئر، کو بھی اس طرح کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پالیسی میں، ہم ان سبھی ٹیکنالوجیز کو "کوکیز" کہتے ہیں۔
اگر آپ کا Facebook یا Instagram اکاؤنٹ ہے اور آپ Meta پراڈکٹس، بشمول ہماری ویب سائٹ اور ایپس استعمال کرتے ہیں، یا دیگر ویب سائٹس اور ایپس وزٹ کرتے ہیں جو Meta پراڈکٹس (بشمول لائک بٹن) کا استعمال کرتی ہیں تو ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ کوکیز سے Meta کو آپ کیلئے Meta پراڈکٹس آفر کرنے اور ہمیں آپ کے بارے میں موصول ہونے والی معلومات کو سمجھنے کی سہولت ملتی ہے، جس میں آپ کی دیگر ویب سائٹس اور ایپس کے استعمال کے بارے میں معلومات شامل ہیں، خواہ آپ رجسٹرڈ یا لاگ ان ہوں یا نہ ہوں۔
اس پالیسی میں ہمارے کوکیز استعمال کرنے کے طریقے اور آپ کو دستیاب اختیارات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس پالیسی میں بصورت دیگر بیان کردہ کے علاوہ، کوکیز سے ہمارے جمع کردہ ڈیٹا کی پراسسنگ پر رازداری کی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔
ہم کوکیز کا استعمال کیوں کرتے ہیں؟
کوکیز سے ہمیں Meta پراڈکٹس فراہم کرنے، انہیں محفوظ رکھنے اور بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جیسے کہ مواد کو حسب منشاء بنانا، اِشتہارات کو حسب ضرورت بنانا اور ان کی پیمائش کرنا اور ان کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا۔ ہماری استعمال کی جانے والی کوکیز میں سیشن کوکیز شامل ہیں، جو آپ کے براؤزر کے بند کرنے پر ڈیلیٹ ہو جاتی ہیں، اور مستقل کوکیز شامل ہیں، جو آپ کے براؤزر پر ان کی مدت ختم ہونے تک یا آپ کے انہیں ڈیلیٹ کرنے تک قائم رہتی ہیں۔ ہم اپنی Meta پراڈکٹس کو وقت کے ساتھ ساتھ بہتر بناتے ہیں اور انہیں اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے ہماری استعمال کی جانے والی کوکیز اور انہیں استعمال کرنے کا ہمارا طریقہ تبدیل ہو جائے ، ہم عام طور پر ان کا استعمال مندرجہ ذیل مقاصد کیلئے کرتے ہیں:
توثیق

سیکورٹی، سائٹ اور پراڈکٹ کی سالمیت

ایڈورٹائزنگ، تجاویز، انسائٹس اور پیمائش

سائٹ کے فیچرز اور سروسز

کارکردگی

تجزیات اور تحقیق

فریق ثالث کی ویب سائٹس اور ایپس
ہم کوکیز کا استعمال کہاں کرتے ہیں؟
ممکن ہے کہ ہم آپ کے کمپیوٹر یا ڈیوائس پر کوکیز رکھیں اور آپ کے درج ذیل کو استعمال یا وزٹ کرنے پر کوکیز میں سٹور کردہ معلومات موصول کریں:
  • Meta پراڈکٹس؛
  • Meta کمپنیوں کے دیگر ممبرز کی طرف سے فراہم کردہ پراڈکٹس؛ اور
  • Meta پراڈکٹس کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیوں کی طرف سے فراہم کردہ ویب سائٹس اور ایپس، بشمول وہ کمپنیاں جنہوں نے اپنی ویب سائٹس اور ایپس میں Meta کی ٹیکنالوجیز شامل کی ہیں۔ جب بھی آپ وہ سائٹس یا ایپس وزٹ کرتے ہیں تو Meta کوکیز کا استعمال کرتی ہے اور آپ کی طرف سے کسی بھی مزید کارروائی کے بغیر، معلومات موصول کرتی ہے، بشمول ڈیوائس کی معلومات اور آپ کی سرگرمی کی معلومات۔ خواہ آپ کا Facebook یا Instagram اکاؤنٹ ہو یا نہ ہو، خواہ آپ لاگ ان ہو یا نہ ہوں، یہ ہو جاتا ہے۔
کیا دیگر کمپنیاں Meta پراڈکٹس کے سلسلے میں کوکیز کا استعمال کرتی ہیں؟
جی ہاں، دیگر کمپنیاں ہمیں ایڈورٹائزنگ، پیمائش، مارکیٹنگ اور تجزیاتی سروسز فراہم کرنے، اور آپ کو بعض فیچرز فراہم کرنے اور آپ کے واسطے ہماری سروسز کو بہتر بنانے کیلئے Meta پراڈکٹس پر کوکیز کا استعمال کرتی ہیں۔
مثلاً، دیگر کمپنیوں کی کوکیز سے Meta پراڈکٹس سے باہر اشتہارات کو موزوں بنانے، ان کی کارکردگی اور تاثیر کی پیمائش کرنے اور مارکیٹنگ اور تجزیات کو سپورٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مثال کے طور پر، نقشے، ادائیگیاں اور سیکورٹی جیسے فیچرز چلانے کیلئے Meta پراڈکٹس کے بعض فیچرز میں دیگر کمپنیوں کی کوکیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Meta پراڈکٹس پر کوکیز کا استعمال کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں مزید جانیں۔
فریق ثالث کی کمپنیاں بھی Meta پراڈکٹس کے سلسلے میں اپنی سائٹس اور ایپس پر کوکیز کا استعمال کرتی ہیں۔ دیگر کمپنیاں کوکیز کا کس طرح استعمال کرتی ہیں یہ سمجھنے کیلئے، براہ کرم ان کی پالیسیوں کا جائزہ لیں۔
آپ اپنی معلومات کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں؟
ہم مواد اور سروسز حسب ضرورت اور بہتر بنانے، استعمال میں زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے اور Meta پراڈکٹس اور ان سے باہر مفید اور مناسب اشتہارات دکھانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو اِشتہارات وغیرہ دکھانے کے لیے ڈیٹا کا کس طرح استعمال کرتے ہیں، آپ ذیل میں بیان کردہ ٹولز کا استعمال کر کے اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا Facebook اکاؤنٹ ہے تو

اگر آپ کے پاس Instagram اکاؤنٹ ہے

ہر کوئی

آن لائن ایڈورٹائزنگ کے بارے میں مزید معلومات

براؤزر کوکی کنٹرولز