Facebook پر تجاویز کے بارے میں
لنک کاپی کریں
ہم اپنی سروسز کا استعمال کرنے والے لوگوں کو ذاتی نوعیت کی تجاویز فراہم کرتے ہیں تاکہ نئی کمیونٹیز اور کنٹنٹ دریافت کرنے میں ان کی مدد کر سکیں۔ Facebook اور Instagram دونوں ایسے کنٹنٹ، اکاؤنٹس، اور اینٹیٹیز (جیسے پیجز، گروپس، یا ایونٹس) کی تجویز کر سکتے ہیں جنہیں لوگ فالو نہیں کرتے ہیں۔ ہماری تجاویز کے تجربات کی کچھ مثالوں میں وہ پیجز شامل ہیں جنہیں آپ پسند کر سکتے ہیں، فیڈ میں "آپ کیلئے تجویز کردہ" پوسٹیں، وہ لوگ جنہیں شاید آپ جانتے ہیں، یا وہ گروپس شامل ہیں جن میں آپ کو شامل ہونا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ اینٹیٹیز کے پاس انگیجمنٹ کی ترغیب دینے والے فیچرز تک محدود رسائی ہو یا بالکل بھی رسائی نہ ہو، اور ہو سکتا ہے کہ دیگر اینٹیٹیز کی طرح Facebook پر وسیع پیمانے پر اس کی تجویز نہ کی جائے۔
ہمارا مقصد ایسی تجاویز فراہم کرنا ہے جو ہر اس شخص کیلئے متعلقہ اور قابل قدر ہوں جس کو وہ نظر آئیں۔ ہم تجاویز کو ذاتی نوعیت کا بنا کر اپنے مقصد کیلئے کام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے ہر فرد کیلئے منفرد تجاویز بنانا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اور ایک دوسرے شخص کے Facebook دوست مشترک ہیں، تو ہم اس شخص کو آپ کیلئے ممکنہ نئے دوست کے طور پر تجویز کر سکتے ہیں۔
تجاویز کیلئے Facebook کے بنیادی معیارات
Facebook میں ہمارے پاس اس چیز گائیڈ لائنز ہیں کہ ہم لوگوں کو کون سا کنٹنٹ تجویز کریں گے۔ وہ گائیڈ لائنز اس حکمت عملی میں فٹ ہوتی ہیں جو ہم نے 2016 سے Facebook پر مسائل پیدا کرنے والے کنٹنٹ کو مینج کرنے کیلئے استعمال کی ہے، جسے "ہٹائیں، کم کریں، اور مطلع کریں" کہا جاتا ہے۔ اس حکمت عملی میں ہمارے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کو ہٹانا، ہمارے معیارات کی خلاف ورزی نہ کرنے والے مسائل پیدا کرنے والے کنٹنٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنا، اور اضافی معلومات کے ساتھ لوگوں کو مطلع کرنا شامل ہے تاکہ وہ یہ منتخب کر سکیں کہ کس پر کلک کرنا ہے، کیا پڑھنا ہے یا کیا شیئر کرنا ہے۔ Facebook پر ہمارے "کم کریں" والے کام کی بحث اکثر فیڈ پر مرکوز ہوتی ہے اور ہم اس کے اندر پوسٹوں کی درجہ بندی کیسے کرتے ہیں۔ تاہم، ہماری تجاویز کی گائیڈ لائنز ایک اور اہم ٹول ہیں جسے ہم اپنے پلیٹ فارم پر مسائل پیدا کرنے والے مواد کے پھیلاؤ کو کم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ہماری تجاویز کی گائیڈ لائنز کے ذریعے ہم ایسی تجاویز کرنے سے گریز کرتے ہیں جو کم غیرمعیاری ، قابل اعتراض یا خاص طور پر حساس ہو سکتی ہوں اور ہم ایسی تجاویز کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں جو کم عمر ویورز کیلئے نامناسب ہو سکتی ہوں۔ ہماری تجاویز کی گائیڈ لائنز اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ وہ ہمارے کمیونٹی کے معیارات سے زیادہ اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں کیونکہ تجویز کردہ کنٹنٹ اور کنکشنز ان اکاؤنٹس یا اینٹیٹیز سے حاصل کیے جاتے ہیں جن کو آپ فالو نہیں کرتے ہیں۔ لہذا، ہمارے پلیٹ فارم پر اجازت یافتہ تمام کنٹنٹ تجویز کیلئے اہل نہیں ہو گا۔
ان گائیڈ لائنز کو تیار کرنے میں ہم نے ایسے 50 اعلی ماہرین سے معلومات حاصل کی جو تجویز کرنے والے سسٹمز، اظہار خیال، تحفظ سے متعلق اور ڈیجیٹل حقوق میں مہارت رکھتے ہیں۔ اس طرح کے مشورے ان گائیڈ لائنز کو بہتر بنانے اور لوگوں کو ہمارے پلیٹ فارم پر تجاویز موصول ہونے پر ایک محفوظ اور مثبت تجربہ فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔
ہم آپ کو کنٹنٹ، اکاؤنٹس، اور ایٹیٹیز کی ان اقسام کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں جن کی تجویز کرنے ہم سے گریز کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ ہماری کمیونٹی کو مزید باخبر رکھا جائے اور کنٹنٹ کریئیٹرز کو تجاویز کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے۔
کنٹنٹ سے متعلق تجاویز
ہمارے پلیٹ فارمز پر پانچ کیٹیگریز کی اجازت ہے لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ وہ تجاویز کیلئے اہل نہ ہوں۔ یہ کیٹیگریز ذیل میں درج کی گئی ہیں، اور ہر کیٹیگری کے اندر وضاحت کیلئے کنٹنٹ کی کچھ مثالیں بھی شامل ہیں۔
ایسا کنٹنٹ جو ایک محفوظ کمیونٹی کو فروغ دینے کی ہماری صلاحیت میں رکاوٹ بنے، جیسے:
- ایسا کنٹنٹ جس میں خود اذیتی، خودکشی یا کھانے میں بدنظمی کے بارے میں بات کی جائے، نیز ایسا کنٹنٹ جس میں موت یا ڈپریشن کے متعلق موضوعات کی عکاسی کی جائے یا انہیں معمولی چیز بتایا جائے۔ (ہم ایسے کنٹنٹ کو ہٹا دیتے ہیں جس میں خودکشی یا خود اذیتی یا کسی بھی طرح کی گرافک امیجری کی ترغیب دی جائے۔)
- ایسا کنٹنٹ جس میں تشدد، مثلاً لوگوں کو لڑتے دکھایا جائے۔ (ہم تشدد دکھانے والے کنٹنٹ کو ہٹا دیتے ہیں۔)
- ایسا کنٹنٹ جو جنسی طور پر نمایاں یا شہوت انگیز ہو، جیسے آر پار دکھنے والا لباس پہنے لوگوں کی تصاویر۔ (ہم ایسے کنٹنٹ کو ہٹا دیتے ہیں جس میں بالغوں کی عریانیت یا جنسی سرگرمی شامل ہو۔)
- ایسا کنٹنٹ جس میں بعض ریگولیٹڈ پراڈکٹس کے استعمال کو پروموٹ کیا جائے، جیسے کہ تمباکو یا ویپنگ پراڈکٹس، بالغوں سے متعلق پراڈکٹس اور سروسز یا ادویات۔ (ہم ایسے کنٹنٹ کو ہٹا دیتے ہیں جس میں زیادہ تر ریگولیٹڈ اشیاء کی فروخت یا تجارت کرنے کی کوشش کی جائے۔)
- کسی بھی نا قابل تجویز اکاؤنٹ یا اینٹیٹی کے ذریعے شیئر کردہ کنٹنٹ (جیسے گروپس یا پیجز، جیسا کہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے)۔
صحت یا مالیات سے متعلق حساس یا غیر معیاری کنٹنٹ، جیسے:
- ایسا کنٹنٹ جس میں کاسمیٹک عمل کو پروموٹ کیا جائے یا دکھایا جائے۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں صحت سے متعلق مبالغہ آمیز دعوے کیے جائیں، جیسے “معجزاتی علاج۔”
- ایسا کنٹنٹ جس میں صحت سے متعلق دعووں کی بنیاد پر پراڈکٹس یا سروسز فروخت کرنے کی کوشش کی جائے، جیسے کسی شخص کو وزن گھٹانے میں مدد کرنے کیلئے کوئی سپلیمنٹ پروموٹ کرنا۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں گمراہ کن یا فریب دہ بزنس ماڈلز پروموٹ کیے جائیں، جیسے پے ڈے لونز یا “بے خطر” سرمایہ کاریاں۔
وہ کنٹنٹ جس کے بارے میں صارفین ہمیں بڑے پیمانے پر بتاتے ہیں کہ وہ اسے ناپسند کرتے ہیں، جیسے:
- وہ کنٹنٹ جس میں کسی مقابلے یا انعام کو پروموٹ کیا جاتا ہے۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں غیر معیاری یا فریب دینے والے لینڈنگ پیجز یا ڈومینز کے لنکس شامل ہوں، جیسے کہ کلک تھرو یا بدنیتی پر مبنی اشتہارات سے بھرے لینڈنگ پیجز۔
ایسا کنٹنٹ جس کا تعلق غیر معیاری اشاعت سے ہو، جیسے:
- غیر اصلی کنٹنٹ جسے کسی اور سورس سے لیا جائے اور اس کی افادیت میں نمایاں اضافہ کیے بغیر کافی حد تک دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے۔
- ویب سائٹس سے حاصل کیا جانے والا ایسا کنٹنٹ جسے ویب پر دیگر جگہوں کے مقابلے میں Facebook پر غیر متناسب تعداد میں کلکس حاصل ہوں۔
- نیوز والا کنٹنٹ جس میں آتھرشپ یا ناشر کے اداریہ عملے کے متعلق شفاف معلومات شامل نہ ہو۔
- لمبے کیپشنز جو بنیادی مواد سے غیر متعلق ہوں اور مربوط کمنٹ کے نیٹ ورکس جن کا مقصد مصنوعی طور پر انگیجمنٹ اور تقسیم کو بڑھانا ہو۔
جھوٹا یا گمراہ کن کنٹنٹ، جیسے:
- ایسا کنٹنٹ جس میں ایسے دعوے کیے جائیں جنہیں حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے آزاد اہلکاروں نے جھوٹ پایا ہو۔ (ہم ایسی غلط معلومات کو ہٹا دیتے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہو یا ووٹنگ پر دباؤ پڑ سکتا ہو۔)
- ویکسین سے متعلق غلط معلومات جسے عالمی سطح پر کام کرنے والی صحت کی بڑی تنظیموں نے وسیع پیمانے پر بے نقاب کر دیا ہو۔
- ایسا کنٹنٹ جس میں جعلی دستاویزات کے استعمال کو پروموٹ کیا جائے، جیسے کسی شخص کا جعلی ID استعمال کرنے کے بارے میں کوئی پوسٹ شیئر کرنا۔ (ہم ایسے کنٹنٹ کو ہٹا دیتے ہیں جس میں جعلی دستاویزات، جیسے طبی نسخے فروخت کرنے کی کوشش کی جائے۔
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، ہم Facebook پر نابالغوں کو مخصوص اقسام کے حساس کنٹنٹ کی تجویز کرنے سے گریز کرنے کیلئے اضافی اقدامات کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم اپنے سسٹم کو ایسے بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ایسے کنٹنٹ کی تجویز نہ کی جائے جو نابالغ صارفین کو الکحل کی فروخت یا اس کا استعمال کو پروموٹ کرتا ہو۔
اکاؤنٹ اور اینٹیٹی کی تجاویز
ہم عام طور پر ایسے اکاؤنٹس (بشمول پروفائلز اور پیج ایڈمنز) یا اینٹیٹیز (جیسے پیجز، گروپس، یا ایونٹس) کی تجویز نہیں کرتے :
- جنہوں نے حال ہی میں ہمارے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کی ہو۔ (اس میں وہ اکاؤنٹس یا اینٹیٹیز شامل نہیں ہیں جنہیں ہم بصورت دیگر ہمارے کمیونٹی کے معیارات کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیتے ہیں۔)
- جنہوں نے بار بار اور/یا حال ہی میں شیئر کردہ ایسا کنٹنٹ (بشمول گروپس یا پیجز سے وابستہ نام یا کور فوٹوز) جو اوپر کنٹنٹ کی تجاویز کے سیکشن میں بیان کردہ تمام زمروں میں آتا ہے جسے ہم کوشش کرتے ہیں کہ تجویز نہ کریں۔
- جنہوں نے بار بار ویکسین سے متعلق غلط معلومات پوسٹ کی ہو جسے عالمی سطح پر کام کرنے والی صحت کی بڑی تنظیموں نے وسیع پیمانے پر بے نقاب کر دیا ہو۔
- جنہوں نے فالوورز بنانے کیلئے بار بار گمراہ کن طریقے اختیار کیے ہوں، جیسے “لائکس” خریدنا۔
- جن پر ہمارے پلیٹ فارمز پر اشتہارات چلانے کی پابندی لگائی گئی ہو۔
- جنہوں نے حال ہی میں اور بار بار ایسی غلط معلومات پوسٹ کی ہو جیسا کہ حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے آزاد تھرڈ پارٹی اہلکاروں اور مخصوص ماہر تنظیموں نے متعین کیا ہو۔
- جن کا تعلق تشدد سے وابستہ آف لائن تحریکوں یا تنظیموں سے ہو۔
ہم لوگوں کو باخبر فیصلے کرنے میں ان کی مدد کرنے کیلئے اس وقت مطلع کر سکتے ہیں جب وہ کسی ایسی اینٹیٹی کے ساتھ انگیج ہونے والے ہوں جو مندرجہ بالا کسی بھی معیار پر پورا اترتی ہو۔
کچھ ان ہی جیسی گائیڈ لائنز Instagram پر فراہم کی جانے والی تجاویز پر لاگو ہوتی ہیں۔ وہ گائیڈ لائنز Instagram کے ہیلپ سنٹر میں مل سکتی ہیں۔
مدد حاصل کرنے کے دیگر طریقے
Meta AI سپورٹ اسسٹنٹ سے چیٹ کریں
مسائل حل کریں، تبدیلیاں کریں اور ریئل ٹائم میں سپورٹ حاصل کریں
